وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دین اسلام سماجی انصاف،مساوات و پرامن بقائے باہمی کی تلقین کرتا ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ نے انسانیت کے ساتھ ہر لحاظ سے انصاف کرنے کا لافا نی پیغام دیا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے سماجی ناانصافی کے باعث کشمیری عوام کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔ بھارت نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کرکے انصاف کا قتل کیا ہے کشمیر ی عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھنا سماجی ناانصافی کی بدترین مثال ہے۔سماجی انصاف سے عاری معاشرے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ جن معاشروں میں سماجی انصاف ناپید ہوجائے وہ مٹ جاتے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت سماجی انصاف کی علمبردار ہے۔ انصاف پرمبنی معاشرہ ملک کی سماجی، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کیلئے ایک ناگزیر ستون ہے بہتر معاشرے کی تشکیل اورانصاف کے تقاضوں پر عملدرآمد حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔پنجاب حکومت انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے موثر پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وطن عزیز کو دنیا میں ایک باوقار اور ترقی یافتہ قوم بنانے کیلئے بلا تفریق انصاف کی فراہمی ضروری امر ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں سماجی انصاف کی اہمیت و افادیت کے بارے شعور اجاگر کرنا ہے۔آج کے دن ہمیں سماجی نا انصافیوں کے خلاف جدوجہد میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کرنا ہے۔