جسے میرے حجاب سےمسئلہ ہے وہ مجھے نہ دیکھے، نوربخاری -
سابق اداکارہ نوربخاری نے ان کے حجاب کے انداز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے کہ مجھے اپنی قبر میں حساب دینا ہے جسے میرے حجاب سے مسئلہ ہے وہ مجھے نہ دیکھے۔ دین کے لیے شوبز کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نوربخاری سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ گزشتہ روز نوربخاری نے اپنی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں وہ کسی دلہن کی طرح سجی ہوئی ہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے اپنے لباس سے میچ کرتا ہوا حجاب بھی پہنا ہے