ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کے باعث 2افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کے باعث 2افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا-وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کااظہار کرتا ہوں - فائرنگ کرنے وا لے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے- واقعہ کی غیر جانبدرانہ تحقیقات کاحکم دے دیاہے - شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی - فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تعلق جس بھی پارٹی سے ہو بلا امتیاز قانونی کارروائی ہو گی- کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے - عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت نبھائیں گے - پرامن ماحول کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف قانون اپنا راستہ لے گا- صوبے میں قانون کی پاسدار ی ِکی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی- قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے -