این اے 75 ڈسکہ واقعہ کی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال
این اے 75 پر ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ کے واقعات کی رپورٹ مقامی پولیس نے آئی جی پنجاب کو ارسال کردی ۔پولیس رپورٹ کے مطابق 9مقامات پر جھگڑے، 3مقامات پر ہوائی فائرنگ اور ایک مقام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوئندکے میں فائرنگ سے2افراد ذیشان اور ماجد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ 3 افراد ساجد، قمرالزمان اور ایک راہ گیر زخمی ہوا ہے۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں مقتول ماجد کا بھائی ساجد بھی شامل ہے۔گوئندکے سمیت فائرنگ کے چاروں واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے دوران دن بھر سیاسی جھگڑے ہوتے رہے،ڈسکہ میں تلخ کلامی کے بعد ایک پولنگ سٹیشن پر فائرنگ کے نتیجہ میں (ن) لیگ اورتحریک انصاف کا ایک ایک کارکن قتل ہوگیا تھا۔