پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ریلیز؛ ماہرہ اور ہانیہ کے ہمراہ اسرا بھی جلوہ گر

پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے انسٹاگرام پر ترانے’’کنگڈم‘‘ کی مختصر ویڈیو جاری کی اور مداحوں کو گانا ریلیز ہونے کی خوشخبری سنائی۔ جاوید آفریدی نے کیپشن میں زلمی کنگنڈم، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور اسرا بلگیچ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ گانا زلمی ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ پر ریلیز کیا گیا ہے۔ تقریباً ساڑھے تین منٹ کے گانے کو محض تین گھنٹوں میں 25 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ گانے میں پشاور زلمی کے اسٹار کھلاڑیوں وہاب ریاض، شعیب ملک اور امام الحق کو دکھایا گیا ہے جو پریکٹس کرتے ہوئے اور میچ کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔