سیکیورٹی فورسز کاسرچ آپریشن; مطلوب کمانڈر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک, فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہزاد رضا شہید

خیبر پختونخواہ کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مطلوب کمانڈر رحمت عرف خالد سمیت 2 دہشت گردں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا .فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہزاد رضا شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کمانڈر رحمت بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔ دہشتگرد کمانڈر اغوا برائے تاوان،بھتہ خوری اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔