اسلام آباد یونائیٹڈکا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 29 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آصف علی کا کہنا تھا کہ ہم نے4 سے 5 تبدیلیاں کی ہیں، بڑی مشکل سے ٹیم پوری کی ہے، ٹیم میں نوجوان کرکٹرز کو موقع دے رہے ہیں۔
ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے پر یقین رکھتے ہیں، ہم لوگ بال ٹو بال کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان آصف علی، ناصر نواز، محمد ہریرہ، لیام ڈاؤسن، اعظم خان، دانش عزیز، ظفر گوہر، مرچنٹ ڈی لینگ، اطہر محمود، زاہد محمود اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔
ملتان سلطانز میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود،عامرعظمت،رائیلی روسو ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر اور شاہ نواز دہانی شامل ہیں۔