الیکشن کسی وقت بھی ہو سکتے ہیں، یہ الیکشن کا سال ہے: خواجہ آصف

سابق وزیر خارجہ و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کسی وقت بھی ہو سکتے ہیں، یہ الیکشن کا سال ہے۔سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ آج عمران کا اقتدار ڈول رہا ہے، عمران خان کے ارکان رابطہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کسی وقت بھی ہو سکتے ہیں، یہ الیکشن کا سال ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اپنے سیاسی سفر میں قائد نہیں بدلا، عمران خان خود کسی کے وفادار نہیں، جنہیں گالیاں دیتے تھے وہ لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔خواجہ آصف نے وزیراعظم سے متعلق کہا کہ پیٹرول 62 روپےکا تھا اب 162 کا ہے، تم نے جلسہ بھی منڈی بہاؤالدین میں کیا تاکہ کسی کو پتہ نہ چلےکہ کوئی جلسہ کرکے گیا ہے۔