پی ایس ایل 7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
لاہور:پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 143 رنز ہی بنا سکی اور اُسے 23 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیئے گئے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے جوئے کلارک اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور 87 رنز کی شراکت داری قائم کر کے پوزیشن کو مستحکم کیا تاہم بابر اعظم 36 رنز کے بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شرجیل خان تھے جو 107 کے مجموعی اور 16 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، دوسری طرف جوئے کلارک نے اپنی نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ 109 کے مجموعی اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، قاسم اکرم 120، روحیل نذیر 128، لیوس گریکوری ، ٹام لیمبونبی اور عماد وسیم 139 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔