پی ایس ایل 7: اسلام آباد یونائیٹڈکا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 106 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 29 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آصف علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بناسکی۔
اسلام آبادکی جانب سے آصف علی نے 9، محمد ہریرہ نے 2 ، لیام ڈاؤسن نے 22 اور ناصر نواز نے 14 رنز بنائے۔
آصف علی کا کہنا تھا کہ ہم نے4 سے 5 تبدیلیاں کی ہیں، بڑی مشکل سے ٹیم پوری کی ہے، ٹیم میں نوجوان کرکٹرز کو موقع دے رہے ہیں۔
ملتان سلطانز کےکپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلنے پر یقین رکھتے ہیں، ہم لوگ بال ٹو بال کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کپتان آصف علی، ناصر نواز، محمد ہریرہ، لیام ڈاؤسن، اعظم خان، دانش عزیز، ظفر گوہر، مرچنٹ ڈی لینگ، اطہر محمود، زاہد محمود اور محمد موسیٰ شامل ہیں۔
ملتان سلطانز میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود،عامرعظمت،رائیلی روسو ، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر اور شاہ نواز دہانی شامل ہیں۔