صدر نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے 9 اپریل کی تاریخ دے دی
پاکستان کے صدر عارف علوی نے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی ہے۔ پیر کو ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت نو اپریل بروز اتوار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن کا پروگرام جاری کرے۔