رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کو زیادہ سہولیات فراہمی کا فیصلہ
مکہ المکرمہ : حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ امسال رمضان المبارک میں زائرین کو گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ نے رمضان کے آپریشنل پلان کی تیاری کے لیے خصوصی اجلاس میں زائرین کے آمد کو آسان بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے۔ آپریشنل پلان میں زائرین کی ضروریات اور متعلقہ اداروں کی جانب سے پیش کی جانے والی تمام خدمات کی نگرانی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ اس سال رمضان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی دونوں مقدس مساجد میں زائرین کو معیاری خدمات فراہم کی جائیں گی اور زائرین کو پیش آنے والی مشکلات کا سدباب کیا جائے گا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ اس سال مسجد الحرام میں رمضان کے دوران افطار دسترخوانوں کی نمبرنگ ہوگی۔