نیٹو سپلائی بند کئے جانے کے بعد سے امریکہ کو سامان کی ترسیل پرچھ گنا زیادہ اخراجات برداشت کرنے پڑ رہے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع
غیرملکی خبر رساں ادارے نے پینٹاگون کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان میں متبادل روٹ کی سپلائی کے لئے کئے جانے والے اقدامات پرماہانہ دس کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز اخراجات آ رہے ہیں۔ یہ اخراجات پاکستان کی طرف سے نیٹو کوچمن اورطورخم کے راستے بھیجے جانے والے اخراجات سے آٹھ کروڑ سات لاکھ ڈالرزیادہ ہیں۔ امریکی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ متبادل راستوں سے افغانستان کو سپلائی نہ صرف مشکل بلکہ طویل اور دشوارگزار ہے، تاہم امریکہ نے چھبیس نومبرکو سلالہ حملےکے واقعے کے بعد نیٹو سپلائی پر آنے والے ان اخراجات کی مکمل تفصیل سے کسی کو آگاہ نہیں کیا۔