کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی سٹیشنزچوبیس گھنٹوں کیلئے بند ۔
سوئی سدرن گیس کی جانب سے لوڈمنیجمنٹ شیڈول کے تحت سندھ بھرمیں سی این جی سٹیشنزکو گیس کی فراہمی ایک دن کیلئے بند کردی گئی ہے جو ہفتے کی صبح نو بجے بحال کردی جائے گی ۔ سی این جی کی بندش کے باعث سندھ بھر کے سی این جی سٹیشنز پررات گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں جس کا سلسلہ صبح نوبجے تک جاری رہا ، سی این جی سٹیشن کی بندش کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ کئی صارفین کو گاڑیوں میں گیس بھروائے بغیر ہی لوٹنا پڑا، دوسری جانب سڑکوں پرٹرانسپورٹ کم ہونے کے باعث شہری بھی اذیت میں مبتلا ہیں۔