آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کی ممکنہ برطرفی کے خلاف درخواست پرسپریم کورٹ نے حکومت سے دو ہفتوں میں تحریری جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف حسین اورجسٹس طارق پرویز پرمشتمل تین رکنی بینچ نے کی، درخواست گذارنےمؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ کیس انتہائی اہم نوعیت کا ہے حکومت سے ایسا اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی طلب کی جائے، اس پر اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے کہا کہ صرف اخباری خبروں پر ایسے مفروضے قائم نہ کئے جائیں حکومت اس پر پہلے بھی یقین دہانی کراچکی ہے وہ بھی اخبارات میں آچکا ہے درخواست گذار اسے بھی پڑھیں، اس پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ عدالت معاملات کو بہتری کی جانب لے جانا چاہتی ہے ،عدالت نے ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل دوہفتوں میں تحریری مؤقف عدالت کے سامنے پیش کریں جس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔