شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے دوران القاعدہ رہنما ایمن اظواہری کا قریبی ساتھی اسلم اعوان مارا گیا ہے۔ امریکی حکام
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ دس جنوری کو شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں امریکی جاسوس طیارے کےحملے میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والا القاعدہ کا اہم رہنما اسلم اعوان ہلاک ہوگیا ہے، اسلم اعوان کوالقاعدہ کا آپریشن آرگنائزربھی کہا جارہا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی حکام نےاسلم اعوان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ۔واضح رہے کہ امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں ہلاک ہونیوالا اسلم اعوان عبداللہ خورسانی کے نام سے مشہورتھا اورالقاعدہ سےمنسلک ہونےسے قبل مصرمیں ڈاکٹرتھا۔