بھارتی آرمی چیف کی عمرسےمتعلق درخواست سپریم کورٹ نےمسترد کردی۔

وی کے سنگھ بھارتی فوج کے پہلے سربراہ ہیں جنہوں نے حکومت کے خلاف کسی عدالت ميں مقدمہ دائرکيا ہے،سپريم کورٹ کا کہناہےکہ درخواست قانون کے تحت قابل سماعت نہيں،واضح رہےبھارتی فوج کے ريکارڈ ميں جنرل وی کے سنگھ کی پيدائش کی دو تاريخيں ہيں.ايک دس مئی انیس سوپچاس ہے جبکہ دوسری تاريخ دس مئی انیس سواکیاون ہے. جنرل سنگھ نے وزارت دفاع سے درخواست کی تھی کہ ان کی عمر ميں تصحيح کی جائے ليکن ان کی درخواست مسترد کردی گئی تھی.