منصوراعجازکی آمد سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں اسے ویزہ بھی حکومت کی اجازت سے دیا گیا ہے. فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ میمو کیس کے اہم کردار منصور اعجاز کو حکومت پاکستان کی اجازت سے ویزے کا اجرا ہوا ہے اس لئے حکومت اس کے پاکستان آنے سے پریشان نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات مسائل کا حل نہیں ہیں،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی، فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ حکومت انتخابات شفاف بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے ،،انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن سے مشاورت کے بعد فروری میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا،فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ اداروں کو مضبوط بنایا جائے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کردی گئی ہے