کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں موٹرسائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اتحاد ٹاؤن کے قریب خیبرچوک پرنامعلوم افراد کی جانب سے ایک مقامی ٹھیکیدارکی گاڑی کونشانہ بنایا گیا۔ ایس پی بلدیہ شاہ جہاں کے مطابق ٹھیکیدارکی گاڑی جیسے موٹرسائیکل کے قریب پہنچی توبم کوریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں چارافراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کومقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا اورپولیس اوررینجرزکی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کرشواہد جمع کیے۔ دھماکہ اس قدرزوردارتھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اورعلاقے میں خوف ہراس پھیل گیا