گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں برفباری جاری ہے ،عطا آباد جھیل جم جانے سے کشتی سروس معطل ہوگئی ہے۔مری میں کپکپاتی سردی کے مزے لینے بڑی تعداد میں سیاح پہنچ گئے۔
اسکردو ، استور ،دیامر اور غذر میں برفباری کا سلسلہ تھم جانے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ہنزہ نگر میں عطا آباد جھیل جم جانے سے 6روز سے کشتی سروس معطل ہے اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔مری کے سرد موسم کو انجوائے کرنے بڑی تعداد میں سیاح پہنچے ہوئے ہیں۔مالاکنڈ ،ہزارہ ،شمالی بلوچستان اور آزادکشمیر کے پہاڑوں پر جمی برف نے نشیبی علاقوں میں سرد ی بڑھا دی ہے،،،،،محکمہ موسمیات کےحکام نےپیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں اوربلوچستان میں آئندہ چندروز تک سردی کی شدت برقراررہے گی جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں چندمقامات پرہلکی بارش اورپہاڑوں پربرف باری کاامکان ہے،دوسری طرف لاہور میں دھند چھٹ جانے کے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت اورموٹروے پر ٹریفک کی روانی جاری ہے