ایکشن سے بھرپور فلم " دی نیو میوٹنٹس" کا ٹریلر جاری

ماضی کی غلطیوں سےاپنی اصلاح کرنے والے اور اپنی زندگی کو مثبت بنانے کیلئے جدوجہد کرتے پانچ سپر ہیروز کی دلچسپ کہانی،،ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے،،ایکس مین سیریز کی 11ویں سائنس فکشن فلم "دی نیو میوٹنٹس" کا ٹریلر جاری کردیا گیا،،جوش بون کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں اینیا ٹیلر، چارلی ہیٹن، ہینری زاگا، میسی ولیمز، بلو ہنٹ اور ایلائس براگا سمیت دیگر ادکار شامل ہیں۔ایکشن سے بھرپورفلم تیرہ اپریل دو ہزار اٹھارہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔