کابل اوراسکے اتحادی پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں چیلنجز پرتوجہ دیں

پاکستانی کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہرتصور کرنیوالے حقائق کا جائزہ لیں۔ سترہ برس کی تاریخ بتاتی ہے۔ افغانستان میں طاقت سےکام نہیں چلےگا۔ کابل اسکے اتحادی الزام تراشی کےبجائےافغانستان میں چیلنجزپرتوجہ دیں،انکا کہنا تھا کہ افغانستان کا چالیس فیصدعلاقہ کابل کےکنٹرول میں نہیں ہے۔ منشیات سےآمدن ہونےپردہشتگردوں کوبیرونی مددکی ضرورت ہی نہیں۔ طاقت،دباؤکی حکمت عملی افغانستان میں کام کرجائے۔ یہ سوچ خام خیالی ہے۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کے الزام پر ملیحہ لودھی نے بھارتی مندوب کو کراراجواب دیا۔ ملحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مائنڈسیٹ تبدیل کرنے کی بات کرنیوالے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ پاکستان کیخلاف تخریب کاری کا اپناریکارڈ دیکھیں،کلبھوشن اسکا کھلاثبوت ہے۔