جام غلام قادر اسٹیڈیم میں جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں
پنڈال میں کرسیاں اور سٹیج لگا دیا گیا،جبکہ پارٹی قیادت کیلئے خیرمقدمی بینرز اور فلیکسز لگائے گئے ہیں،،، جلسے سے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنما خطاب کریں گے،،، پیپلز پارٹی کے کارکن جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،،، ذرائع کے مطابق جلسے کے دوران لسبیلہ سمیت بلوچستان کے چند اہم سیاسی شخصیات بھی پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گی۔ پیپلز پارٹی کے جلسے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،،،ہزاروں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے،،، ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے جس کے مطابق صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک آر سی ڈی شاہراہ حب ندی پل سے کیڑون موڑ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔۔۔