قومی سلامتی کا اہم مرکز اب دہشت گردی نہیں : جیمز میٹس
واشنگٹن میں کانگریس سے خطاب میں سیکرٹری دفاع جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ امریکہ کے لیے چین اور روس جیسے ممالک سے خطرات بڑھ رہے ہیں،،روس امریکہ کی جمہوریت کے لیے خطرہ ہے،،انہوں نے روس کو چیلنج کیا کہ اگر اس نے ہمیں چیلنج کیا تو وہ دن اس کے لیے برا ترین دن ہو گا،،انہوں نے کانگریس سے اپیل کی کہ وہ فوج کو زیادہ فنڈ دےاور وفاقی بجٹ میں بغیر کسی تفریق کے بجٹ کٹوتی سے اجتناب کرے روس اور چین نے امریکہ کی دفاعی پالیسی پر تنقید کرتے اسے مسترد کیا ہے،،روس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنی عالمی قیادت کو مذاکرات کے بجائے تصادم سے ثابت کرنا چاہتا ہے جبکہ چین نے امریکہ پر سرد جنگ کی ذہنیت رکھنے کا الزام عائد کیا ہے،،