پیر سیال شریف حمید الدین سیالوی کانفرنس سے خطاب کریں گے

پیر سیالوی اور تیس سے زائد مذہبی جماعتیں شرکت کریں گی،،، ملک بھر سے روحانی درگاہوں کے گدی نشینوں کے قافلوں آمد کا سلسلہ جاری ہے،،، لاہور کے تمام داخلی راستوں شاہدرہ چوک، ٹھوکر نیاز بیگ، سگیاں پل، شیرا کوٹ سمیت کئی مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگا دئیے گئے،،، ختم نبوت کانفرنس کیلئے داتا دربار کے سامنے چوک میں اسٹیج بنایا گیا ہے،، پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگائی دی گئیں۔اجتماع کے انتظامات کیلئے ایک ہزار افراد پر مشتمل 50 مختلف کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا حکومت نے اجتماع میں رکاوٹ ڈالی تو ہر شہر میں دھرنے دیکر ملک جام کر دینگے۔ پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے معاملہ پر متحد ہیں، معاملے پر کسی بھی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دینگے،، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کو مستعفی ہو نا ہوگا، ہم رانا ثنااللہ کے استعفیٰ تک وہاں بیٹھے رہیں گے۔