وزارت مذہبی کے مطابق اب تک ایک لاکھ بہتر ہزار درخواستیں وصول ہوچکی ہیں
حج درخواستیں چوبیس جنوری تک وصول کی جائیں گی اورچھبیس جنوری کو قرعہ اندازی کی جائے گی،، گزشتہ پانچ دنوں میں ایک لاکھ بہتر ہزار سے زائد حج درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں جبکہ عوام کی سہولت کیلئے تمام نامزد بینکوں کی برانچیں چھٹی کے باوجودکھلی رہیں گی،، حج پالیسی کے مطابق امسال ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس پاکستانی عازمین حجاز مقدس جائینگے جن میں ایک لاکھ دو ہزار دس افراد سرکاری سکیم کے تحت شامل ہوں گے،، اسی سال سے زائد عمر کے عازمین کو قرعہ اندازی سے مستثنی قرار دے کر دس ہزار بزرگ عازمین کو ایک صحت مند مددگار کے ہمراہ حجاز مقدس بھجوایا جائے گا،، ترجمان مذہبی امور کے مطابق سال عازمینِ حج اور معاونینِ حج کی مؤثر تربیت کیلئے متعدد تربیتی پروگرام منعقدکیے جائیں گے،، عازمینِ حج کیلئے پروازوں ، رہائشوں ، ٹرانسپورٹ اور کھانے کے انتظامات پہلے ہی شروع کئے جاچکے ہیں۔۔