ن لیگ اپنے وعدے پورے کرتی ہے
فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کےبعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب حکومت سنبھالی توسب سے بڑے صنعتی شہرمیں فضائی سہولت نہ ہونے کے برابرتھی،،، فیصل آبادائیرپورٹ توسیعی منصوبے کی تکمیل پربےحد خوشی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے اثرات، تجارتی ،صنعتی اورہرشعبے میں ترقی کی صورت میں نظرآئیں گے۔ ہماری حکومت میں ریلوے، بجلی اور گیس کے منصوبوں پر کام ہورہاہے۔ منصوبے کی تفصیل بتاتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیصل آبادائیرپورٹ کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد اب یہاں 4نئے کاؤنٹربنائےگئےہیں اوراندرون ملک مسافروں کی گنجائش 200جبکہ بیرون ملک 400تک ہوچکی ہے۔ عمارت کا رقبہ عمارت کا رقبہ 36ہزارسے بڑھ کر73ہزارمربع فٹ تک ہوگیاہے،،، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ وعدے پورے کئے،نواز شریف دور میں وہ کام ہوئے جو پینسٹھ سالوں میں نہیں ہوسکے