مورو کے قریب 25 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا
مورو کے قریب 25 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔مورو کے قریب 25 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، پولیس کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے قریبی علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈیزل ٹینکر نواب شاہ کے علاقے دولت پور جا رہا تھا۔ٹینکر الٹ جانے کے بعد نوشہرو فیروز کے اہل خانہ ٹینکر سے ڈیزل نکالنے لگے جس پر پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کردیاجبکہ کچھ پولیس اہل کار بھی ٹینکر سے ڈیزل کے ڈرم بھرتے دکھائی دیئے ۔