ساہیوال روڈ پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا 35 سالہ ذیشان جاوید سیالکوٹ کے گاؤں مارکیوال کا مستقل رہائشی
سیالکوٹ : ساہیوال روڈ پر سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا 35 سالہ ذیشان جاوید سیالکوٹ کے گاؤں مارکیوال کا مستقل رہائشی تھا,جاں بحق ہونے والا ذیشان رفیق لاہورکینٹ کے علاقہ طارق آباد اسماعیل نگر میں مقیم تھا،ایجینسیوں اور پولیس نے جاں بحق ہونے والے ذیشان رفیق کی تفصیلات مراکیوال سے حاصل کرلیں، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے محمدخلیل، اس کی اہلیہ نبیلہ خلیل، اس کی بارہ سالہ بیٹی اریبہ خلیل اور مراکیوال کا ذیشان جاوید جاں بحق اور جاں بحق محمد خلیل کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا زخمی ہوئے ،