سیالکوٹ شہراور گردونواح میں موسلادھار بارش موسم مزید سرد ہوگیا
سیالکوٹ شہراور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی اور اس سے موسم مزید سرد ہوگیا، بارش کا آغاز دن کے وقت ہوا تھا اور بارش کی وجہ سے موسم مزید سرد ہوگیا،اورشہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا تاہم بارش کے دوران شہریوں کی سڑکوں پر آمدورفت جاری رہا، بارش کا پانی میانہ پورہ، فتح گڑھ، مظفرپور، روڑس روڈ، کچاشہاب پورہ، عدالت گڑھااور دیگر علاقوں میں کھڑا ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش مزید دو روز جاری رہنے کا امکان ہے.