کراچی،صدر کامعاشرے کے مستحق اور غریب طبقے کیلئے قائم پناہ گاہ اور ٹراما ہسپتال کا دورہ
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کے روزکراچی میں معاشرے کے مستحق اور غریب طبقے کے لئے قائم پناہ گاہ اور ٹراما ہسپتال کا دورہ کیا۔دورے کے دوران صدر مملکت پناہ گاہ میں رہائش پذیر افراد کے ساتھ گھل مل گئے اور ان سے ان کو فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔رہائشیوں کے ساتھ کھانا کھانے کے علاوہ انہوں نے پناہ گاہ میں آنے والے لوگوں اور فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں انتظامیہ سے سوالات بھی کئے۔