شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنرکےلیے تین نام تجویزکردیے
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خط کا جواب دے دیا۔شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نام تجویز کر دیے۔شہباز شریف نے ناصر محمود کھوسہ،اخلاق تارڑ اور عرفان قادر کے نام بطور چیف الیکشن کمشنر تجویز کیے۔دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کمیٹی کے اجلاس سے پہلے راجہ پرویز اشرف اپوزیشن چیمبر پہنچ گئے اور راجہ پرویز اشرف نے خواجہ آصف اور سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔جس میں ن لیگ کی قیادت سے عرفان قادر کے نام پر مشاورت ہوئی اورراجہ پرویز اشرف کے کہنے پر ہی شہباز شریف نے وزیر اعظم کے نام خط میں عرفان قادر کا نام تجویز کیا۔خط کے متن میں کہا گیا کہ بد قسمتی ہے 25 نومبر سے جو عمل شروع کیا اس میں ابھی اتفاق رائے تک نہیں پہنچ سکے،فہرست میں موجودہ حالات کے پیش نظر رد وبدل کرکے نام دوبارہ بھیج رہے ہیں۔