حکومت نے براڈ شیٹ کی تحقیقات کے لئے چار رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی
وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ معاملہ کی تحقیقات کے لئے سابق جج کی سربراہی میں چار رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی 45روز میں رپورٹ دے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز ، وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور انسانی حقوق کی وزیر شیری مزاری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ براڈ شیٹ انکوائری کے بعد سب ذمہ داران کو سزاملے گی۔وزیر انسانی حقوق شیری مزاری نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی آپ دو این آراو لے چکے اور تیسرے کی تلاش میں ہیں۔ اگر آپ میں شرم و حیا ہو تو براڈشیٹ سے متعلق لندن ہائی کورٹ کے فیصلےکے بعد چپ ہوجائیں۔