سمبڑیال میں لڈو دانہ پر جوا کھیلنے والا رضوان اور اس کے تین ساتھی داؤ پر لگی رقم سمیت گرفتار
سیالکوٹ : سمبڑیال میں لڈو دانہ پر جوا کھیلنے والے رضوان اور اس کے تین ساتھیوں کو داؤ پر لگی رقم سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ماڈل تھانہ سمبڑیال پولیس نے چاروں جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیااور ایف آئی آر درج کرلی۔چارو جواری لڈو دانہ پر رقم لگا کر جواء کھیلتے ہوئے داؤ پر لگی سات ہزار روپے کی رقم سمیت پکڑے گئے۔ ایس ایچ او ریاض باجوہ نے کہا کہ جرائم میں ملوث افراد معاشرے کیلئےناسور ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ملزمان گرفتار ہوں گے۔ چاروں ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ نے جوڈیشل ریمانڈ پر سیالکوٹ جیل بھجوادیا، پولیس سے مقدمہ کا چالان طلب کرلیا گیا۔