سیالکوٹ ضلع کچہری میں ڈی سی او آفس کے باہر جنازہ گاہ کی زمین پر ناجائز قبضہ کے خلاف احتجاج
سیالکوٹ ضلع کچہری میں ڈی سی او آفس کے باہر گاؤں قلی صلاح کے مکینوں کا جنازہ گاہ کی زمین پر ناجائز قبضہ کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی جاری۔احتجاج کرنے والوں نے نعروں والے پلے کارڈز اٹھا کر کچہری چوک بلاک کرکے ملزمان کی گرفتاریوں کا مطالبہ کردیا۔ مظاہرین کی ڈی سی آفس داخل ہوکر پولیس کی موجودگی میں انتظامیہ کے خلاف بھی نعرے بازی جاری، مظاہرہ کرنے والوں میں سے محمد ناصر گجر نے کہا کہ جنازہ گاہ کی زمین پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے ملزمان نے قبضہ کیا، ملزمان کے خلاف کاروائی کی بجائے انتظامیہ خاموش ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ جنازہ گاہ کی زمین سے قبضہ ختم کروائےاور حکومت ظلم و زیادتی کا نوٹس لے۔