کورونا وائرس نے پھر خطرے کی گھنٹی بجادی، گذشتہ24گھنٹوں میں 1772نئے کیسز رپورٹ
مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید48 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد11103تک پہنچ گئی۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1772نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں اب تک کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 24ہزار783تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کوروناوائرس کے چار لاکھ 78ہزار517مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں،اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے2368مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 35163 تک پہنچ گئی ۔ ملک میںکوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.2تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 2046مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز ،صحت یاب ہونے والے مریضوںا ور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3476تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد18377،صوبہ پنجاب10988،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 1696،صوبہ بلوچستان 330،آزاد جموں وکشمیر269جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد27رہ گئی۔ این سی او سی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ15ہزار101مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ35ہزار425،صوبہ خیبرپختونخوا58803،اسلام آباد38148،صوبہ بلوچستان18119،آزاد جموں وکشمیر8158جبکہ گلگت بلتستان میںاب تک کوروناوائرس کے کل4767مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کوروناوائر س کے کل رپورٹ ہونے والے کیسزکی تعداد 40 ہزار 304تک پہنچ چکی ہے، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 78، سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 889، بلوچستان میں 18 ہزار 640، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 672 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 476 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 830، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 799، اسلام آباد میں 460، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 191اور آزاد کشمیر میں 245 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 81 ہزار 688 افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 604 افراد کے کوروناوائرس کے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کوروناوائرس کے پہلے50ہزار کیسز 86 دنوں اور آخری پچاس ہزار کیسز صرف بائیس روز میں سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ کو رپورٹ ہوئی۔قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔