سوات:شدیدسردی، بچوں میں موسمی بیماریاں بڑھ گئیں
وادی سوات میں برف باری کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی، بچوں میں موسمی بیماریاں بڑھ گئیں۔سوات کے سب سے بڑے ہسپتال سیدو شریف میں آج کل بچوں کے امراض کے وارڈ میں رش لگا ہوا ہے، وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھی تو بچوں میں سینے، کھانسی اور نمونیاں کے امراض میں اضافہ ہوگیا۔ڈاکٹروں کے مطابق متاثرہ بچوں میں زیادہ تر بچوں کے عمریں 8 سال سے کم ہیں، شدید سردی میں بچوں کو گرم رکھنا ضروری ہے۔ماہرین اطفال نے کہا کہ والدین صفائی کا خیال رکھیں، بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس کرائیں اور انہیں ماں کا دودھ پلائیں۔طبی ماہرین نے کہا کہ سرد علاقوں میں فروری کی آخر تک بچوں کے جسم کو گرم رکھنا ضروری ہے تاکہ ان کو موسمی بیماریوں سے بچایا جا سکے۔