عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق کے بیان پراپنے ردعمل

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خادمہ جی،اگرپی ڈی ایم کا بیانیہ ناکام ہے تو جعلی وزیر اعظم روزانہ ترجمانوں کے اجلاس کیوں بلاتا ہے۔انہوں نے فردوس عاشق کے بیان پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادمہ جی،اگرپی ڈی ایم کا بیانیہ ناکام ہے تو جعلی وزیر اعظم روزانہ ترجمانوں کے اجلاس کیوں بلاتا ہے؟راجکماری نے جعلی وزیراعظم کی دم پر پاؤں رکھ دیا ہے اس لیے آپ جیسے فصلی بٹیروں کی نیندیں حرام ہوئی ہیںـہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اور تین سو کنال کا محل رکھنے والا وزیراعظم کہتا ہے دولاکھ تنخواہ میں میرا گزارہ نہیں ہوتاـعمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس چور وزیراعظم بننے کا کریڈٹ بھی حاصل کرلیا ہےـعمران خان کے دو کتوں کا خرچہ اڑھائی لاکھ ماہانہ اس لیے صبح شام بیچارہ لنگر خانوں سے کھانا منگواتا ہےـچینی اور گندم کے ڈاکوئوں میں اربوں روپے حصہ وصول کرنے والے شخص کی حالت آج بھی قابل رحم ہےـنیازی صاحب فکر نہ کریں آپ سے ایک ایک چوری اور ڈاکے کا حساب لیا جائے گاـشہزاد اکبر سے براڈ شیٹ کمیشن کا حساب بھی لیا جائے گاـ