Waqt News
Wednesday | March 03, 2021
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • اینکرز
  • لائیو ٹی وی
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • اینکرز
  • لائیو ٹی وی
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • حلیم عادل کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے بکتر بند گاڑی میں کیوں لایا گیا وجہ سامنے آگئی
  • فلسطین:اسرائیلی فوج کی دہشتگردی،15فلسطینی گرفتار
  • یوسف رضا گیلانی نے آج اپنی عزت کو بھی داؤ پر لگا دیا
  • مظلوم فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں
  • امریکاکا 2 ریاستوں میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
  • پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج کامیاب ہوچکی ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • کسی کو اغوا نہیں کیا ،تحریک انصاف کے 2ارکان خودہمارے ساتھ آئے۔  سہیل انور 
  •  ملک بھر میں کورونا وائرس سےمزید75 مریض انتقال کر گئے
  • طرز حکمرانی: چینی صدر کی کتاب کا 17 ممالک میں ترجمہ
  • ’ایم کیو ایم کو 2 سینیٹرز کی پیش کش ہوئی مگر انہوں نےقومی مفاد کو ترجیح دی‘
  • سینیٹ انتخابات: پولنگ کے عمل پر اعتراض اٹھا دیا گیا
  • رہنماپی ٹی آئی فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی نشست سےمستعفی ہوگئے
  • فیصل واوڈا کا حفیظ شیخ کے متعلق بڑا دعویٰ
  • سینیٹ الیکشن: ووٹ ڈالنے سے پہلے حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کی ملاقات
  • فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
  • چھ دیر کی بات ہے اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ ہی جیتیں گے، شیخ رشید
  • حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ، 5 افراد زخمی
  • متحدہ عرب امارات کے پہلے ایلچی اسرائیل پہنچ گئے
  • سعودی ولی عہد کے خلاف جرمنی میں خاشقجی قتل کی شکایت درج
  • سعودی عرب کا غیرملکی ورکرز کی اجتماعی رہائش کے حوالے سے بڑا اعلان
  • الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا
  • مہنگائی نے عوام کو کفن پہنانے پر مجبورکردیا ہے, لیکن حکمران اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے روز آئینی ترامیم اور مزید قرضے لے رہے ہیں : اختر مینگل
  • یہ اپنےممبران کوسنبھالیں, ووٹ مانگناہماراحق ہے: یوسف رضا گیلانی
  • ریاست کا پیسا رشوت کے طور پر عمران خان استعمال کررہے ہیں : بلاول بھٹو زرداری
  • بیٹے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یوسف گیلانی کو نااہل کیا جانا چاہیے: معاون خصوصی شہباز گل
  • آرمی چیف کا جنوبی و شمالی وزیرستان اضلاع کا دورہ، آرمی چیف کو بارڈر مینجمنٹ، سماجی، اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
  • یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا اعلان: علی حیدرگیلانی ویڈیومیں ارکان کوووٹ ضائع کرنےکاطریقہ بتارہےہیں, فوادچودھری
  • کل حق سچ کی فتح اور پی ڈی ایم کی رسوائی تاریخ کا حصہ بنے گی: فردوس عاشق اعوان
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو شکست دے دی
  • اپوزیشن کی جانب سے پیسے اور لالچ کے باوجود سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے : وزیراعظم

قبائلی علاقوں کا خیبرپختونخوا میں ضم ہونا بہت مشکل کام تھا، اس سلسلے میں انتشار پھیلانے کی بہت کوشش کی گئی۔ وزیراعظم

Jan 20, 2021 | 15:21 3:21 PM, January 20, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
قبائلی علاقوں کا خیبرپختونخوا میں ضم ہونا بہت مشکل کام تھا، اس سلسلے میں انتشار پھیلانے کی بہت کوشش کی گئی۔ وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں تھری اور فور جی سروسز شروع کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں انٹرنیٹ کا مسئلہ سیکیورٹی کی وجہ سے تھا، بھارت انٹرنیٹ کے ذریعے ان علاقوں میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے، علاقے میں سکول، ٹیکنیکل کالج اور یونیورسٹی کھولیں گے، دوسرا بڑا چیلنج نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہے، کامیاب نوجوان پروگرام ابھی شروعات ہے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں 30 سال قبل پہلی مرتبہ وانا آیا تھا اور اس کے بعد انتخابی مہم اور وزیراعظم بن کر یہاں آیا، تاہم میں وزیرستان کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت کا فلسفہ یہ ہے کہ پیچھے رہ جانے والے لوگوں اور علاقوں کو اوپر لائیں۔انہوں نے کہا کہ میں ووٹ لینے یا الیکشن میں کیے جانے والے وعدے کرنے نہیں آیا بلکہ ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کے غریب طبقے کو اوپر اٹھایا جائے، جہاں انہیں تعلیم کی فراہمی دی جائے اور سکول، کالجز، جامعات اور تکنیکی تعلیمی ادارے کھولے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ ہماری سب سے بڑی طاقت نوجوان ہیں اور اگر ہم انہیں تعلیم، تکنیکی تعلیم دے دیں تووہ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ ملک کو اوپر لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دوسرا سب سے بڑا چیلنج روزگار ہے، گذشتہ 15 سال میں سب سے زیادہ تباہی وزیرستان میں ہوئی، لہذا یہاں کے نوجوانوں کو روزگار دینے کی بہت ضرورت ہے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کامیاب جوان پروگرام کے تحت جو چیک دئیے ہیں وہ شروعات ہیں، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ یہاں اور بلوچستان کے علاقوں میں زور لگائیں کیونکہ وہاں کے لوگ بھی پیچھے رہ گئے ہیں، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ وزیرستان کے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اندازہ نہیں کہ یہاں کہ لوگوں نے انگریز کے خلاف سب سے زیادہ جنگ لڑی تھی، یہاں سب سے زیادہ لوگ بھی شہید ہوئے اور انگریز بھی سب سے زیادہ یہاں مرے، مزید یہ 1947 ء میں جو مسلمانوں پر ظلم ہوا پنجاب اور کشمیر میں تو یہاں کے لوگ کشمیر میں لڑنے کے لیے گئے تھے، یہ اس علاقے کی ایک تاریخ ہے، مجھے پورا اندازہ ہے کہ آپ ہمیشہ پاکستان کے لیے کھڑے ہوئے ہیں، 1965 ء کی جنگ میں یہاں سے بہت لوگ گئے اور ملک کے لیے آپ کا جذبہ جانتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا خیبرپختونخوا سے ضم ہونا بہت مشکل کام تھا، اس سلسلے میں انتشار پھیلانے کی بہت کوشش کی گئی اور مجھے معلوم ہے کہ کئی لوگوں نے کوشش کی کہ یہ ضم نہ ہوں تاہم مجھے بہت قبائلی علاقے اور وزیرستان کے لوگوں نے جس طرح اس انضمام کو کامیاب کیا میں ان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، وقت ثابت کرے گا کہ یہ قبائلی علاقوں کے لوگوں کے مستقبل کے لیے بہترین فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبرپختونخوا یہاں آکر آپ کے تمام مطالبات سنے ہیں، جس میں سے بہت سی جائز مطالبات ہیں اور آپ نے ڈسٹرکٹ اور سب ڈویژن کا جو مطالبہ کیا ہے اس پر وزیراعلیٰ آپ سے اور مجھ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جلد بازی کے فیصلے میں مشکلات کے بڑھنے کا خوف ہے، تاہم ہماری کوشش ہے کہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا ہوں اور عنقریب ہم آپ کو ایک خوشخبری دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ کا تھری اور فور جی کا مطالبہ بہت جائز ہے اور میں آپ کو یہ خوشخبری دیتا ہوں کہ آج سے یہاں تھری اور فور جی سروسز کھل جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ نوجوانوں کا مطالبہ تھا جو جائز تھا کیونکہ موبائل فون، انٹریٹ اور 3اور 4جی کی سہولت سے تعلیم و ترقی کے لیے ضروری ہے۔تھری اور فور جی میں تاخیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کا مسائل تھے کیونکہ ہمارے دشمن بھارت میں ایک ایسی انتہا پسند حکومت ہے جو مسلمان اور پاکستانیوں کی دشمن ہے اور 73سالہ تاریخ میں ایسا بھارتی وزیراعظم اور حکومت نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان میں انتشار پھیلانے اور دہشت گردی کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، بلوچستان میں بھی پوری کوشش کر رہے ہیں یہ انتشار پھیلانے کی اور ان گروپس کے پیچھے پیسہ چل رہا ہے جو ہمیں معلوم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے کہ وزیرستان میں بھی نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف اکسائیں، اسی لیے تھری اور فور جی کا مسئلہ بنا ہوا تھا کیونکہ اسے دہشت گرد بھی استعمال کرسکتے ہیں تاہم میں نے اپنی سکیورٹی ایجنسیز، جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے نوجوانوں کی ضرورت ہے اور ہم تھری اور فور جی بحال کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ احساس پروگرام کے ذریعے غربت سے نیچے لوگوں کو پیسے دیں، خواتین کے لیے مویشی دیں تاکہ وہ آمدنی بڑھاسکیں جبکہ تعلیم میں مدد کرتے ہوئے اسکالرشپس بھی فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی علاقوں کا بہت نقصان ہوا، آپ بے فکر ہوجائیں یہ سمجھیں کہ یہ آپ کی حکومت ہے، آپ نے چاہے جسے بھی ووٹ دیا اس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم نے اس علاقوں کو اٹھانا ہے، ہم یہاں زیتون کا انقلاب لا رہے ہیں، اگلے مہینے یہاں پر پوری پلانٹیشن کرنے لگے ہیں، یہاں اگر زیتون کے درخت اگ گئے تو آپ کو باہر نوکریوں کے لیے جانا نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب علاقے کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ ملے گا جس سے آپ کسی بھی ہسپتال میں 7 لاکھ روپے تک مفت علاج کروا سکتے ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان وزیرستان کے ایک روزہ دورے پہنچے ، وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان، صوبائی کابینہ کے اراکین ، گورنر شاہ فرمان، علی امین گنڈاپور، ثانیہ نشتر ، معاون خصوصی عثمان ڈار اور شہباز گل بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ تقریب سے قبل وزیر اعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت وزیرستان کے نوجوانوں کو کاروبار اور روزگار کی فراہمی کیلئے  چیک بھی تقسیم کیے ۔

سعودی ولی عہد کے خلاف جرمنی میں خاشقجی قتل کی شکایت درج
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • وفاقی حکومت کا 5فروری کو عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن ...

    Jan 20, 2021 | 15:37
  • ٹرین کی کار کو ٹکر، دو افراد جاں بحق ، ایک زخمی 

    Jan 20, 2021 | 16:23
  • پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین 3 کی کامیاب پرواز کا ...

    Jan 20, 2021 | 21:20
  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیئے

    Jan 20, 2021 | 18:17
متعلقہ خبریں
  • ڈی جی خان، راجن پور کے قبائلی علاقوں میں ڈیمز بنائیں ...

    Feb 13, 2021 | 10:34
  • سندھ کے عوام کیلئے کام کرنے کی کوشش کریں تو 18ویں ترمیم ...

    Feb 01, 2021 | 15:30
  • سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

    Feb 17, 2021 | 12:17
  • جوبائیڈن کا شاہ سلمان سے رابطہ، سعودی عرب کے لئے مشکل ...

    Feb 26, 2021 | 11:22
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 4

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 5

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group