پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کاروائیاں
پاکستان کوسٹ گارڈزنے اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات، اسلحہ ،ایرانی ڈیزل سمیت دیگر قبضے میں لیکر ایک اسمگلر کو گرفتارکرلیاہے ۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ناکہ کھاری چیک پوسٹ (وندر)کوچ میں سوار مسافر سے 7.15 کلوگرام چرس اور4.05 کلو گرام افیون برآمداسمگلر گرفتارکرلیاہے خفیہ اطلاع پر وندر شہر کے قریب زمین میں دفن ہتھیار جن میں 01عدد کلاشنکوف، 01 عدد ریپٹر،01عدد 9mmپسٹل، 02عدد22بورپسٹل، 07عدد30بورپسٹل اور163عدد زندہ روند برآمدکرلیا متعلقہ ہتھیار کسی دہشت گرد کاروائی میں استعمال ہونے تھے۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق ناکہ کھاری مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران6,157 کلو گرام غیر ملکی کپڑا،1,549 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ،1,856پیکٹ انڈین گٹکا، 184عدد کمبل، 170بیگزچائنا سالٹ اورمتفرق اشیا کے علاوہ وندر ڈام کے علاقہ سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا54 ہزار7 سو لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرلیاہے پسنی کے قریب غیر قانونی طریقے سے چھپایا گیا17 ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل بھی اسمگلنگ میں شامل ہیں اسمگل کی جانے والی منشیات، ہتھیار، ایرانی ڈیزل، متفرق اشیا اور ایک اسمگلر کو تحویل میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے ،پکڑی جانے والی منشیات، ہتھیار،ایرانی ڈیزل ا ور متفرق اشیا کی مالیت تقریباکروڑوں روپے کے لگ بھگ۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے۔