ٹرین کی کار کو ٹکر، دو افراد جاں بحق ، ایک زخمی

چک سیدا کے قریب کراچی جانے والی ملت ایکسپریس مسافر ٹرین کی کار کو ٹکر سے کار نہر میں جا گری، دو افراد موقع پر جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو نے لاشیں اور زخمی افراد کو تحصیل اسپتال ملکوال منتقل کر دیا حادثہ بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ کی وجہ سے پیش آیا۔ تفصیلات کے مطاق چک سیدا کے قریب کراچی جانے والی ملت ایکسپریس مسافر ٹرین کی کار کو ٹکر سے کار نہر شاہ پور برانچ میں جا گری جس سے17 سالہ شاویز احمد ولد قمر عباس اور 24 سالہ عامر اقبال ولد ظفر اقبال ساکن ہریا جاں بحق ہوگئے جبکہ 60 سالہ احمد یار ولد متعلی خان شدید زخمی ہوگیاحادثہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ، ریسکیو 1122نے زخمی سمیت جانبحق افراد کو تحصیل اسپتال ملکوال منتقل کر دیا۔