الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے گوشواروں اور پارٹی فنڈز کی چھان بین کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے گوشواروں اور پارٹی فنڈز کی چھان بین سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کو نوٹس جاری کر کے 24 فروری کو جواب طلب کرلیا۔ سیاسی جماعتوں کے گوشواروں کی چھان بین سے متعلق پولیٹیکل فنانس ونگ نے رپورٹ جمع کرادی۔ الیکشن کمیشن نے رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔