کامیاب جوان پروگرام کے تحت 5ارب سے زائد نوجوانوں میں تقسیم کرچکے، عثمان ڈار
وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 5ارب روپے سے زائد کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کرچکے، اگلے چند ماہ میں مزید 10ارب روپے نوجوانوں میں تقسیم ہوں گے۔بدھ کو وانا میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماضی میں قبائلی علاقوں کو بری طرح نظرانداز کیا گیا، آج الحمدللہ وانا کے نوجوان کامیابی کیساتھ کاروبار کررہے ہیں۔پروگرام کے حوالے سے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 5ارب روپے سےزائد کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کرچکے، اگلے چند ماہ میں مزید 10ارب روپے نوجوانوں میں تقسیم ہوں گے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ غربت ختم کرنے کا بہترین طریقہ نوجوانوں کوکاروبار فراہم کرنا ہے،نوجوانوں کوقرضوں کی فراہمی سےترقی کی راہ ہموار ہوگی ، کےپی کےہر ضلع ،تحصیل ، شہر اور گاں میں نوجوانوں کو مواقع دیں گے۔بعد ازاں وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کےتحت نواجوانوں میں رقم تقسیم کی۔