دنیا کے سب سے بڑے سیاہ ہیرے کی نمائش

دنیا کا سب سے بڑا اور انتہائی نایاب سیاہ ہیرا “دی انگما” دبئی میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔پانچ سو پچپن قیراط وزنی ہیرے کو دبئی اور امریکہ میں نمائش کے بعد لندن لے جایا جائے گا، جہاں 3 سے 9 فروری کے دوران سیاہ ہیرے کی آن لائن نیلامی کی جائے گی۔ہیرے کو کرپٹو کرنسی کے ذریعے خریدا جا سکے گا۔ہیرے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کا سب سے بڑا ہیرا قرار دے رکھا ہے۔ ماہرین کے مطابق سیاہ ہیرا تین ارب اسی کروڑ سال قبل زمین پر سیارچہ ٹکرانے سے وجود میں آیا تھا۔