اسرائیل کی امارات کو سیکورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں معاونت کی پیشکش

تل ابیب: اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو سیکورٹی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں معاونت کی پیشکش کردی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے یہ پیشکش وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کی ہے۔ نشریاتی ادارے العربیہ نیٹ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعطم نفتالی بینیٹ کی جانب سے پیشکش اس وقت کی گئی ہے جب حوثی ملیشیا نے ابوظہبی کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔العربیہ نیٹ نے اسرائیل کے مؤقر اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے توسط سے کہا ہے کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کی جانے والی پیشکش کے لیے باضابطہ طور پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان کو خط بھی لکھا ہے۔