یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہوگا۔فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رواں سال سینما بحالی کا سال ہوگا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے، 21 سے 26 فروری تک 11 پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دکھائی جائیں گی۔
آج سے دبئ ایکسپو میں پاکستان فلم ویک کا آغاز ہو رہا ہے، 21 سے 26 مارچ تک گیارہ پاکستانی فلمیں پاکستان انکلوژر میں دیکھائ جائیں گی، یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہو گا ، اس سال PTV کی فلم ڈویژن قائم کی گئ ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں دس فلمیں بنائے گی۔ #PakFilms pic.twitter.com/vQQHb5WjUi
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 20, 2022
فواد چوہدری نے کہا کہ یہ سال پاکستان سینما کی بحالی کا سال ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال قومی ٹی وی کی فلم ڈویژن قائم کی گئی جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں 10 فلمیں بنائے گی۔