محمد میاں سومرو چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے سے مستعفی
اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے نجکاری محمد میاں سومرو نے چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔سابق نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے سلیم احمد کو چیئرمین نجکاری کمیشن مقرر کردیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے سلیم احمد کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔