لاہور کے نیو انارکلی بازار میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج

لاہور: نیو انارکلی دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے۔ تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ ایس ایچ او عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور کے معروف نیو انارکلی بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے ہیں۔اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ درج مقدمے میں دہشت گردی، ایکسپلوزوایکٹ، 302 اور 324 سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔
درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ دھماکے سے قریبی دکانوں اور پاس کھڑی موٹرسائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا۔