پی ایس ایل 8 شیڈول: کون سی ٹیم کب اور کہاں ایکشن میں ہو گی؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ملک کے چار شہروں لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں کُل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
جمعہ کو کی گئی پریس کانفرنس میں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ رواں برس ہونے والے ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 13 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
دو مراحل پر مشتمل پی ایس ایل 8 کے پلے آف راؤنڈ کا کوالیفائر 15 مارچ، پہلا ایلیمینیٹر 16 مارچ اور دوسرا ایلیمینیٹر 17 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔