حکومت کے نام وزیراعلیٰ بنائے جانے کی اہلیت نہیں رکھتے: اپوزیشن

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن میں جانے پر اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ ہمارے تجویز کردہ ناموں میں سے ہی نگران وزیراعلیٰ ہونا چاہیے، حکومت کے نام وزیراعلیٰ بنائے جانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پارلیمانی پارٹی کے رکن ملک احمد خان نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاسی طور پر معاملہ طے نہیں ہو سکا، سیاسی معاملات عدالت میں جانے کے حق میں نہیں ہوں، آئین میں لکھا ہے جو نام بھیجے گئے اس کے علاوہ نہیں جاسکتے۔